ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل آٹو یونین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 25ہزارروپیوں کی امداد

بھٹکل آٹو یونین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے 25ہزارروپیوں کی امداد

Mon, 19 Aug 2019 20:05:42    S.O. News Service

بھٹکل:19؍اگست)ایس اؤ نیوز)شمالی کرناٹکا کے اضلاع میں مختلف مقامات پر سیلاب سےمتاثرین کی راحت کاری کے لئے بھٹکل آٹو ڈرائیور اور مالکان یونین کی جانب سے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کوبذریعہ ڈی ڈی 25ہزارروپئے کا تعاون دیاگیا۔

یونین کی طرف سے دی گئی ڈی ڈی کو تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے قبول کیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر کرشنا نائک آسارکیری ، نائب صدر لچمیا نائک، ناصر، پروین ، پرمیشور ، پانڈو، فیاض  پٹیل ، گنپتی نائک، ناگراج ، جینت نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: